Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اماراتی پرواز کا کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا، صدر امریکا

Admin
By Admin
Oct 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

اماراتی پرواز کا کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا، صدر امریکا
اماراتی پرواز کا کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا، صدر امریکا — October 01, 2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اماراتی پرواز کا کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا اور دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پلمبر نے کوپائلٹ پر قابو پایا۔

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ کبھی طیارہ نہ اڑانے والے پلمبر نے طیارے کا کنٹرول سنبھالا، اس کی سمت اوپر کی جانب کی اور اس طرح طیارے کو کریش ہونے سے بچالیا۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ وہ کہانی ہے جو انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے سنی ہے، یہ معلوم نہیں کہ یہ کہانی درست ہے یا نہیں۔

دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے مبینہ طور پر ایک پائلٹ نے کپتان پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔

صدرٹرمپ سے پہلے برطانوی میڈیا نے مسافر امولی ایتالی کے حوالے سےبتایا تھا کہ طیارے کو گرنے سے بچانے والوں میں برطانوی پائلٹ تھا جو اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔

مسافر کے مطابق طیارے میں دو یورپی اضافی پائلٹ تھے جن میں سے ایک برطانوی تھا جس نے کاک پٹ میں داخل ہوکر طیارے کو واپس اوپر کیا، مستحکم کیا اور سعودی عرب میں لینڈ کیا۔

قبل ازیں اماراتی پرواز میں پیش آئے واقعہ پر صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے تفصیلی بات چیت کی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اماراتی پرواز کا کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا اور دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پلمبر نے کوپائلٹ پر قابو پایا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn