دبئی سے اسرائیل جا رہی ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کو حادثے کا شکار ہونے سے بچانے والے ہندوستانی کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری کی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھرپور تعریف کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے کیپٹن مچھار کو ’ہیرو‘ قرار دیا اور کہا کہ انتہائی خطرناک حالات میں شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دوسروں کی جان بچانے کے لیے زبردست حوصلے اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری سے سینکڑوں لوگوں کی جان بچ گئی اور ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ ہندوستان کو کیپٹن مچھار پر فخر ہے۔ پی ایم مودی نے اس حادثہ میں بری طرح زخمی ہوئے کیپٹن مچھار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ جس طیارہ کو کیپٹن مچھار نے حادثہ کا شکار ہونے سے بچایا، اس میں 174 مسافر سوار تھے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عملہ کے اراکین اور مسافروں کو ملا کر طیارہ میں تقریباً 180 لوگ موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ کیپٹن اسمت مچھار کی شناخت اس ہندوستانی پائلٹ کے طور پر ہوئی ہے، جس نے بدھ یعنی 30 ستمبر کو ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کے کاک پٹ میں مبینہ اغوا کی کوشش کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹس کے مطابق پرواز ’ایف زیڈ 1073‘ کے کاک پٹ میں اس وقت افراتفری مچ گئی، جب عمان کے ایک پائلٹ نے مبینہ طور پر طیارے کو یرغمال بنانے اور اسے حادثہ کا شکار بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں پائلٹوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور کیپٹن مچھار پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے باوجود انہوں نے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیابی حاصل کی، جس سے مسافروں کو اندر پہنچ کر صورت حال سنبھالنے کا موقع ملا۔
دبئی سے اسرائیل جا رہی ’فلائی دبئی‘ کی پرواز کو حادثے کا شکار ہونے سے بچانے والے ہندوستانی کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری کی ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھرپور تعریف کی ہے۔ انھو...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments