ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اسرائیلی وزیر اعظم کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات پر شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔
محسن رضائی نے عربی زبان میں ایک پیغام میں ملک کا نام لیے بغیر ایکس پر لکھا کہ ’جس طرح امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی آپ کے لیے سکیورٹی نہیں لائی، اسی طرح ’غزہ کے قصاب‘ کی میزبانی بھی اچھے نتائج نہیں لائے گی۔‘
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اس ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔
محسن رضائی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’حالیہ جنگ سے سبق سیکھیں، جنگوں کو ہوا دینا بند کریں اور ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعوے کرنا بھی بند کریں۔‘
اسی ہفتے متحدہ عرب امارات نے اقوامِ متحدہ میں ایک بار پھر ایران پر تین جزائر پر ’قبضے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر تنقید کی۔
حالیہ مہینوں میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں کشیدگی رہی ہے، خصوصاً ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے بیک وقت حملوں کے بعد۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اسرائیلی وزیر اعظم کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات پر شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments