Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

وقت آنے والا ہے، ایران کو اڑا دیں گے: ٹرمپ کی سخت دھمکی

Admin
By Admin
Oct 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

وقت آنے والا ہے، ایران کو اڑا دیں گے: ٹرمپ کی سخت دھمکی
وقت آنے والا ہے، ایران کو اڑا دیں گے: ٹرمپ کی سخت دھمکی — October 01, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے یا اسے ’تباہ کرنے‘ کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بہت جَلد آپ ایران کے حوالے سے کچھ نیا ہوتا ہوا دیکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے واشنگٹن کے قریب کوانٹیکو بحری اڈے پر فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام، قیادت اور فوجی صنعتی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے، ایران کی جوہری سرگرمیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے تصدیق کی ہے کہ اسے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق امریکا کی جوابی تجویز موصول ہو گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کے بعد امریکا نے اپنا جواب بھیج دیا ہے جس کا ایرانی اعلیٰ قیادت جائزہ لے رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ سفارتی کوششیں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے تعطل دور کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔

ادھر برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ ایسے مضبوط شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ میں امریکی زیرِ استعمال رائل ایئر فورس فیئر فورڈ اڈے کے قریب پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے میں ایران کا کردار ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے یا اسے ’تباہ کرنے‘ کے سوا کوئی راستہ نہیں۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn