National

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، تین خواتین جاں بحق، ایک درجن سے زائد زخمی

تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، تین خواتین جاں بحق، ایک درجن سے زائد زخمی

بھنڈ، 13 فروری: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے لہار سب ڈویژن کے تحت برہا گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی پل پر الٹ گئی۔ حادثہ میں تین خواتین کی موت ہو گئی اور ایک درجن سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے دتیا ضلع کے سیوندھا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو گوالیار ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق دتیا ضلع کے مگرول گاؤں سے 30 سے ​​40 لوگ کل رات ایک ٹریکٹر پر بھنڈ ضلع کے لہار کی طرف ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔ یہ تمام افراد لڑکی کی طرف سے بتائے جاتے ہیں۔ رات کی تاریکی میں ٹریکٹر تیز رفتاری سے دوڑ رہا تھا کہ اچانک برہہ گاؤں کے نزدیک بیہڑ میں پل کے قریب موڑ کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ زخمیوں کو ایمبولینس کی مدد سے سیوندھا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا۔ لہار تحصیلدار راج کمار ناگوریہ نے بتایا کہ حادثہ میں مانڈوی یادو (40)، گیتا یادو (50) اور انورادھا یادو (17) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments