National

تلنگانہ میں ایس ایل بی سی حادثہ، پنجاب کے گروپریت سنگھ کی موت، 25لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان

تلنگانہ میں ایس ایل بی سی حادثہ، پنجاب کے گروپریت سنگھ کی موت، 25لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان

حیدرآباد10مارچ:)سری سیلم لفٹ بینک کنال (ایس ایل بی سی) سرنگ میں پیش آئے حادثہ میں مرنے والے گروپریت سنگھ کے گھر والوں کے لئے وزیراعلی ریونت ریڈی نے 25 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا۔گذشتہ روز گروپریت سنگھ کی لاش برآمد ہوئی، جس پر ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ گروپریت سنگھ کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ سرنگ میں بورنگ مشین آپریٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وہ امریکہ کی رابنسن کمپنی کے ملازم تھے اور ٹی بی ایم آپریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ حالیہ دنوں میں ایس ایل بی سی سرنگ میں حادثہ پیش آیا، جس میں گروپریت سنگھ کی موت ہوگئی۔ ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی اُتم کمار ریڈی نے مرنے والے ملازم کے افراد خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ حکومت نے گروپریت سنگھ کی لاش کو ان کے آبائی گاؤں پنجاب روانہ کرنے کے انتظامات بھی مکمل کئے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments