National

بھوپیش بگھیل کے گھر ای ڈی کا چھاپہ

بھوپیش بگھیل کے گھر ای ڈی کا چھاپہ

رائے پور، 10 مارچ :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج بھوپیش بگھیل اور ان کے بیٹے چیتنیا بگھیل کے گھر پر منی لانڈرنگ اور مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں چھاپہ مارا۔ ای ڈی ٹیم نے بھیلائی 3 پدم نگر میں مسٹر بگھیل کے گھر کے ساتھ ساتھ 14 دیگر مقامات پر چھاپہ مارا ہے، جہاں اہم دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ کی جارہی ہے۔ اس دوران ریاستی کانگریس کے دفتر میں صبح سے ہی ہلچل رہی۔ ریاستی کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدر سشیل آنند شرما نے الزام لگایا کہ ای ڈی کی ٹیم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اشارے پر مسٹر بگھیل کی بھیلائی رہائش گاہ پر پہنچی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments