National

ماریشس کا دورہ باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم: مودی

ماریشس کا دورہ باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم: مودی

نئی دہلی، 10 مارچ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ماریشس کے اپنے دورے کو باہمی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ بحر ہند کے علاقے میں سلامتی اور ترقی کے لیے اہم بتایا ہے۔ ماریشس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنے بیان میں مسٹر مودی نے کہاکہ "میرے دوست وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رامگولم کی دعوت پر میں ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ماریشس کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہا ہوں۔" انہوں نے کہاکہ “ماریشس ایک قریبی سمندری پڑوسی ہے، بحر ہند میں ایک اہم شراکت دار اور افریقی براعظم کا گیٹ وے ہے۔ ہم تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ گہرا باہمی اعتماد، جمہوریت کی اقدار پر مشترکہ یقین اور ہمارے تنوع کا جشن ہماری طاقتیں ہیں۔ لوگوں کے درمیان قریبی اور تاریخی رشتے مشترکہ فخر کا باعث ہیں۔ ہم نے پچھلے دس سالوں میں لوگوں پر مرکوز اقدامات کے ساتھ نمایاں پیش رفت کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "ہمارے ساگر ویژن کے ایک حصے کے طور پر میں اپنی پائیدار دوستی کو مضبوط کرنے اور ہمارے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ بحر ہند کے علاقے میں سلامتی اور ترقی کے لیے اس کے تمام پہلوؤں میں اپنی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے ماریشس کی قیادت کے ساتھ مشغول ہونے کے موقع کا منتظر ہوں۔‘‘ وزیر اعظم نے کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ ماضی کی بنیادوں پر استوار کرے گا اور ہندوستان اور ماریشس کے تعلقات میں ایک نئے اور روشن باب کا اضافہ کرے گا۔"

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments