National

’وزیر تعلیم خود کو شہنشاہ سمجھ کر تکبر بھری بات کرتے ہیں‘، سہ لسانی پالیسی سے ناراض وزیر اعلیٰ اسٹالن کا سنگین الزام

’وزیر تعلیم خود کو شہنشاہ سمجھ کر تکبر بھری بات کرتے ہیں‘، سہ لسانی پالیسی سے ناراض وزیر اعلیٰ اسٹالن کا سنگین الزام

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن مرکزی حکومت کی تعلیم سے متعلق سہ لسانی پالیسی پر لگاتار اعتراضات ظاہر کر رہے ہیں۔ آج انھوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ذریعہ پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کی۔ انھوں نے وزیر تعلیم پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو شہنشاہ سمجھ کر ’تکبر‘ بھری بات کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دھرمیندر پردھان سے اپنی زبان پر قابو رکھنے کی تلقین بھی کی اور واضح لفظوں میں کہا کہ ’’تمل ناڈو حکومت مرکز کے ’پی ایم شری‘ منصوبہ کو نافذ کرنے کے لیے آگے نہیں آئی ہے، اور جب ایسا ہے تو کوئی بھی انھیں اس کے لیے راضی نہیں کر سکتا۔‘‘ وزیر اعلیٰ اسٹالن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں مرکزی حکومت کے رویہ پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’بس یہ بتائیے کہ کیا آپ وہ فنڈ جاری کر سکتے ہیں یا نہیں، جو ہم سے جمع کیا گیا تھا اور جو تمل ناڈو کے طلبا کے لیے ہے۔‘‘ گزشتہ دنوں پردھان نے اسٹالن کو خط لکھ کر تمل ناڈو کے ذریعہ نئی تعلیمی پالیسی، سہ لسانی پالیسی اور ’پی ایم شری‘ کو لے کر ہوئے معاہدہ کو نامنظور کرنے کی بات نشان زد کی تھی۔ اس کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ ’’ڈی ایم کے حکومت لوگوں کے نظریات کا احترام کرتے ہوئے کام کرتی ہے، جبکہ بی جے پی لیڈران ناگپور سے آئے حکم سے بندھے رہتے ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے ڈی ایم کے اراکین پارلیمنٹ کو ہدف بنانے کے لیے دھرمیندر پردھان کی سخت تنقید کی اور کہا کہ مرکزی وزیر نے فنڈ جاری نہ کر کے تمل ناڈو کو دھوکہ دیا ہے۔ اسٹالن نے سوال کیا کہ ’’آپ تمل ناڈو کے لوگوں کی بے عزتی کر رہے ہیں۔ کیا وزیر اعظم نریندر مودی اسے قبول کرتے ہیں؟‘‘ اس سے قبل صبح میں ڈی ایم کے اراکین کے ذریعہ دھرمیندر پردھان کے ایک تبصرہ پر اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد لوک سبھا کی کارروائی تقریباً 30 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ پردھان نے تمل ناڈو حکومت پر ’پی ایم شری‘ منصوبہ کے نفاذ معاملہ میں ’بے ایمان‘ ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس درمیان ایک بڑی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موژی نے وزیر تعلیم اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرمیندر پردھان کے خلاف پارلیمنٹ میں سہ لسانی پالیسی معاملے پر کیے گئے تبصرہ کو لے کر پارلیمانی خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس پیش کر دیا ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments