National

مرادآباد:  دلت لڑکی کے اغوا اور دو ماہ تک یرغمال بنا کر عصمت دری معاملے میں تھانہ انچارج لائن حاضر، دو معطل

مرادآباد: دلت لڑکی کے اغوا اور دو ماہ تک یرغمال بنا کر عصمت دری معاملے میں تھانہ انچارج لائن حاضر، دو معطل

مرادآباد:10مارچ: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں دلت لڑکی کے اغوا اور دو ماہ تک یرغمال بنا کر اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں تھانہ انچارج کو لائن حاضر کردیا گیا جبکہ دو داروغہ کے خلاف معطلی کی کاروائی کی گئی ہے۔ ایس پی دیہات کنور آکاش سنگھ نے پیر کو بتایا کہ تھانہ بھگوت پور سے سرے بازار اغوا کئے جانے کےد و ماہ تک یرغمال بنا کر دلت لڑکی کےسا تھ اجتماعی عصمت کرنے کے معاملے میں سینئر ایس پی نے بھگت پور کے تھانہ انچارج سنجے کمار پانچال کو لائن حاضر اور سینئر ایس پی مرلی دھر چوہان اور حلقہ داروغہ راج کمار نین کو فوری اثر سے معطل کیا ہے۔ اجتماعی عصمت دری معاملے میں پولیس کے کردار کی جانچ کی جارہی ہے۔ اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے بھگت پور تھانہ علاقے کے دبنگوں نےد لت لڑکی کے ساتھ ایک کے بعد ایک حیوانیت کی ساری حدین پار کردئیے جانے کے واقعہ کی گونج انتظامیہ تک سنائی دی تھی۔ دو جنوری کو علاقے کے گاؤں با شندہ ایک 14سالہ لڑکی کو کار سوار بے خوب چار درندوں کے ذریعہ سرعام بازار سے اغوا کر اسے نشہ آور اشیاء کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں یرغمال بنا کر انجان جگہ پر لے جاکر گینگ ریپ و درندگی کے واقعات کو انجام دیا تھا۔ بقول متاثرہ اس دوران حیوانیت کی ساری حدین پار کرتے ہوئے ہاتھ پر اوم لکھے ٹیٹو کو تیز سے جلا کر مٹانے کے ساتھ ہی لڑکی کو زبردستی ممنوعہ گائے کا گوشت کھلایا گیا۔ دو مارچ کو لڑکی کسی طرح ملزم نوجوان کے چنگل سے چھوت کر گھر پہنچی اور اپنے آب بیتی بتائی۔ قابل ذکر ہے کہ لڑکی کے والدین پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں چچا۔چچی نے دو جنوری کو گمشدگی کے بعد تین مارچ کو تھانے میں دوسری تحریر دی۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر آنا فانا گاؤں میں سلمان، زبیر، راشد اور عارف کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر سلمان، راشد اور عارف سمیت تین ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیج ۔زیبر ابھی پولیس کی گرفت سے دور ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments