National

طیارے میں بم رکھنے کی اطلاع غلط تھی، پولس نے مقدمہ درج کیا

طیارے میں بم رکھنے کی اطلاع غلط تھی، پولس نے مقدمہ درج کیا

اندور، 30 اکتوبر:دہلی سے اندور کے راستے ممبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں بم رکھے جانے کی اطلاع تحقیقات کے بعد غلط پائی گئی اور یہاں کے ایروڈروم تھانہ میں اس معاملے میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر متعلقہ طیارے کا فوری طور پر معائنہ کیا گیا تاہم اس طیارے میں کوئی بم نما چیز نہیں ملی۔ اس کے بعد متعلقہ ایئرلائن کے اہلکار کی شکایت پر رات گئے یہاں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں بم نصب ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی۔ اس بنیاد پر ملزم کی شناخت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع کے بعد طیارے کی چھان بین کی گئی۔ اس وقت طیارہ دہلی سے اندور آنے کے بعد ممبئی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ بم کی اطلاع کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے ضروری اقدامات کیے گئے تاہم یہ اطلاع غلط نکلی۔ اب پولس سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments