Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ترکیہ کا بڑا فیصلہ، نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

ترکیہ کا بڑا فیصلہ، نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

انقرہ (21 اگست 2026): ترکیہ نے غزہ کیلیے امدادی سامان لے جانے والے فلوٹیلا کو روکنے کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے عالمی گرفتاری وارنٹ پر انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔ ترک وزارت انصاف نے انٹرپول کو نیتن یاہو کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی۔

ترک وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں، اس نے بین الاقوامی پانیوں میں امدادی بحری جہازوں پر حملے کیے، غزہ میں جرائم پر پردہ نہیں ڈالنے دیں گے ملزمان کا محاسبہ کریں گے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو انکلیو پر اپنی جنگ کیلیے عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn