مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ مرحوم بدھادیب بھٹاچاریا کی اہلیہ میرا بھٹاچاریا کی طبعیت اچانک بگڑنے کے بعد انہیں جنوبی کولکاتا (علی پور) کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 70 سال سے زائد العمر میرا بھٹاچاریا جمعہ کی دوپہر طبی معائنے کے لیے اسپتال پہنچی تھیں، جہاں ان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔ فی الوقت وہ معروف ڈاکٹر سوپتک پانڈا کی زیرِ نگرانی علاج کروا رہی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے، تاہم مزید دیکھ بھال کے لیے انہیں کچھ وقت زیرِ مشاہدہ رکھا جائے گا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق میرا بھٹاچاریا گزشتہ چند دنوں سے شدید کھانسی، سانس لینے میں تکلیف اور پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں۔ جمعرات کو طبعیت مزید ناساز ہوئی اور جمعہ کو بھی بہتری نہ آنے پر ان کے قریبی دوستوں نے اسپتال سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پھپھڑوں میں انفیکشنکی تشخیص ہوئی ہے، تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اور وہ فی الحال مستحکم ہیں۔ واضح رہے کہ میرا بھٹاچاریا کو دل کا عارضہ بھی لاحق ہے اور ان کے دل میں پیس میکر لگا ہوا ہے۔
والدہ کی بیماری کی خبر ملتے ہی ان کے واحد فرزند سوچیتن بھٹاچاریا نے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ بدھادیو بھٹاچاریا کے انتقال کے بعد سے میرا بھٹاچاریا بالی گنج کی پام ایونیو والی رہائش گاہ پر اکیلی رہ رہی تھیں، جبکہ ان کے فرزند علیحدہ رہتے ہیں۔
قریبی ذرائع کے مطابق، میرا بھٹاچاریا کی اچانک علالت کی خبر کے بعد ریاستی سیاسی حلقوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے اور جلد ہی اعلیٰ حکام ان کی عیادت یا خیریت دریافت کر سکتے ہیں۔ اس وقت ان کے اہل خانہ اور مداحوں کی یہی دعا ہے کہ وہ جلد از جلد انفیکشن سے صحتیاب ہو کر گھر واپس لوٹیں۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
5 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
5 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments