Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، امریکی نیوز چینل

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، امریکی نیوز چینل
ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، امریکی نیوز چینل — October 02, 2026
امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ذریعے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ جب کہ دوسری جانب وہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کار کا کردار بھی نبھا رہے ہیں۔

سی این این کے مطابق جیرڈ کُشنر کی کمپنی نے ایک ایسی اسرائیلی کمپنی میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس نے اپنا سرمایہ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ایلیت سسٹمز میں لگا رکھا ہے۔

سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیرڈ کشنر کی سرمایہ کار کمپنی افینیٹی پارٹنرز نے پچھلے سال اسرائیلی کمپنی فینکس میں اپنی سرمایہ کاری دُگنی کر دی۔

اسرائیلی کمپنی فینکس نے اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ایلبیت سسٹمز میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اسرائیلی کمپنی فینکس نے اسرائیلی فوج کو ڈرون سمیت متعدد جنگی آلات فراہم کرنے والی مزید آٹھ کمپنیوں میں بھی بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

سی این این کے مطابق جیرڈ کُشنر مشرق وسطیٰ میں ایک اہم مذاکرات کار ہیں اور دوسری جانب انھوں نے اسرائیلی دفاعی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے جو مفادات کا واضح تصادم ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ذریعے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ جب کہ دوسری ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn