Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

Admin
By Admin
Oct 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا
امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا — October 02, 2026
امریکا میں عدالت سے سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 مرتبہ موت کو چکما دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں قیدی خاتون دوبار موت کے منہ سے بچ نکلی ہے، ریاست ٹینیسی میں سزائے موت پانے والی کرسٹا پائیک کو زہریلا انجیکشن دے کر مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

پائیک کو دو مرتبہ زہریلے انجیکشن کی خوراک دی گئی لیکن وہ زندہ رہی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انجیکشن دیے جانے کے بعد بھی پائیک ہوش میں تھی اس کی سانسوں کی آواز سنائی دیتی رہی۔

واضح رہے کہ کرسٹا پائیک کو 1995 میں ہم جماعت طالبہ کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اس وقت پائیک کی عمر اٹھارہ برس تھی اور اب وہ 50 برس کی ہیں۔

واقعے کے بعد ٹینیسی کے گورنر نے رواں سال تمام پھانسیوں کو روکنے اور اس ناکام کارروائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹینیسی کو دو سو سال بعد پہلی بار کسی خاتون کو سزائے موت دینے کی اجازت دی تھی۔

امریکا میں عدالت سے سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 مرتبہ موت کو چکما دے دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں قیدی خاتون دوبار موت کے منہ سے بچ نکلی ہے، ریاست ٹینیسی میں...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn