امریکی صدر ٹرمپ نے یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز کی260 سے زائد دنوں کی تعیناتی طویل نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ طیارہ بردار جہاز اس وقت یا بہت جلد روانہ ہورہا ہے، اس کی جگہ اسی نوعیت کا ایک اور جہاز تعینات کیا جارہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ بردار بحری جہاز ساڑھے8 ماہ سے سمندر میں موجود ہے۔
یوایس ایس ابراہم لنکن گزشتہ سال نومبر میں سان ڈیاگو سےروانہ ہوا تھا، بعد میں ایران کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے کے لیے مشرق وسطی بھیج دیا گیا۔
طیارہ بردار جہاز پر تقریباً 5 ہزار امریکی بحری اہلکار اور میرینز موجود ہیں، جہاز پر موجود امریکی فوجیوں کی طویل تعیناتی سے متعلق خدشات سامنے آئے تھے۔
فوجیوں کےاہلِ خانہ اور قانون سازوں نے ذہنی صحت اور جہاز پر بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔
سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ڈیموکریٹ رکن سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جہاز نے200 سے زائد دنوں سے کسی بندرگاہ پر قیام نہیں کیا۔
سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے کہا کہ یہ کسی جہاز کے مسلسل سمندر میں رہنے کے حوالے سے جدید دور کا ریکارڈ ہے۔
متعدد ڈیموکریٹک اراکین نے فوجیوں کےاہل خانہ کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر وضاحت طلب کی ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے بھی جہاز پر حالات خراب ہونے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کیا تھا۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments