Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2.5 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دیدی

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2.5 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دیدی
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2.5 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دیدی — September 16, 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دیدی، تقریباً ایک ٹن وزنی چالیس ہزار بم بھی ان امریکی ہتھیاروں میں شامل ہوں گے۔

یہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فروخت کی جانے والی سب سے بڑی کھیپ میں سے ایک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے بیچے جانیوالے نصف بم ایم کے ایٹی فور ہیمر ہیں جو کہ مغربی اسلحہ میں سب سے زیادہ تباہ کن تصور کیے جاتے ہیں جبکہ دیگر نصف بی ایل یو ایک سو سترہ بنکر بسٹر بم ہیں۔

سن دو ہزار تئیس میں اسرائیل نے اس نوعیت کے بم غزہ میں عمارتوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کیے تھے اور ان سے چالیس فٹ تک گہرے گڑھے پڑ گئے تھے۔

سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا نے اس نوعیت کے بم اسرائیل کو بیچنے سے انکار کردیا تھا، بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ اسرائیل یہ بم فلسطینی شہروں پر برسائے گا اور اس سے بڑی تعداد میں اموات ہوں گی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دیدی، تقریباً ایک ٹن وزنی چالیس ہزار بم بھی ان امریکی ہتھیاروں میں شامل ہوں گے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn