ترکیہ کی ہوابازی کمپنی ’سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کو ہندوستانی عدالت نے آج زوردار جھٹکا دیا ہے۔ ہوابازی کمپنی سیلیبی کی اس عرضی کو خارج کر دیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کی بنیاد پر اس کا سیکورٹی کلیئرنس رد کرنے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا تھا۔ پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ نے سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس سچن دتہ نے سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور سیلبی دہلی کارگو ٹرمینل مینجمنٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ داخل عرضیوں کو خارج کیا۔ یہ دونوں کمپنیاں کئی ہندوستانی ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو آپریشن کا کام دیکھتی ہیں۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے 23 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ ہندستان کے ہوابازی سیکورٹی ریگولیٹر، بیورو آف سول ایویشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) نے قومی سلامتی مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے 15 مئی کو سلیبی کی سیکورٹی منظوری واپس لے لی تھی۔ یہ فیصلہ ترکیہ کے ذریعہ پاکستان کی کھل کر حمایت کرنے اور پاکستان و اس کے قبضہ والے کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہندوستانی حملوں کی مذمت کرنے کے کچھ دنوں بعد آیا۔ ترکیہ کے قدم سے ہندوستان میں وسیع عوامی غصہ بھڑک اٹھا تھا۔
Source: social media
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
لکھنؤ:داماد نے بزرگ ساس سسر کا کیا قتل
بابا رام دیو کی پتنجلی ڈابر چیون پراش کے خلاف اشتہار نہیں چلا سکتی، دہلی ہائی کورٹ نے لگائی پابندی
مالی میں تین ہندستانی شہری اغوا، القاعدہ سے منسلک گروہ پر شبہ؛ ریسکیو آپریشن جاری
وزیر اعظم مودی گھانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سےسرفراز
ہاپوڑ:سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
غریب بچوں کے لیے فنڈ کی قلت، مگر مودی کے سفری اخراجات میں کوئی کمی نہیں: راہل گاندھی
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
گوپال کھیمکا قتل کیس: وکاس عرف راجا پولیس مقابلے میں ہلاک، ہتھیار سپلائی کا الزام