International

تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کے باوجود مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد الاقصیٰ میں آج 20 ہزار فلسطینی نمازیوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ سے نکلتے وقت نمازیوں کو اذیت پہنچائی اور ان پر مرچوں کے اسپرے سے حملہ کیا۔ صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ کے نزدیکی علاقے باب الاسباط میں ایک فلسطینی خاتون پر حملہ کیا اور مسجد الاقصیٰ کے قریب ایک اور فلسطینی کو بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ قبل ازیں مسجد الاقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری نے صیہونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الاقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر نے نیتن یاہو کی کابینہ کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس اور 1948 کے علاقوں میں بسنے والے صرف 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہی رمضان میں مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دیں۔ اس متنازعہ منصوبے کے مطابق مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگ کسی بھی حالت میں مسجد الاقصیٰ میں داخل نہیں ہو سکتے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments