روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ انہوں نے عرب ملکوں کے رہنماؤں اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کو پہلی روس عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی خبر رساں ایجنسیوں نے سنیچر کو ماسکو کے صدارتی دفتر کریملن سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کانفرنس رواں سال 15 اکتوبر کو ہو گی۔ خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ اس کانفرنس سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور متعدد شعبوں میں تعاون ہمارے ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اس سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں سکیورٹی، امن اور استحکام یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔‘ عرب لیگ تنظیم میں 22 ملک شامل ہیں۔ یہ تنظیم مشرق وسطیٰ کے عرب ملکوں اور افریقہ کے شمالی حصے میں واقع ممالک کی نمائندگی کرتی ہے۔ تنظیم میں شامل ممالک دیگر شعبوں کے علاوہ علاقائی سیاست، معاشی اور عسکری امور پر علاقائی تعاون کرتے ہیں۔ روس کے صدارتی دفتر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ کے صدر خلیجی ملکوں کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے واپس گئے ہیں۔ واشنگٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس دورے میں متعدد معاہدے کیے گئے جن میں سے سعودی عرب کی جانب سے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 142 ارب ڈالر کی اسلحہ خریداری کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں شراکت داری کے منصوبے شامل ہیں۔
Source: social media
پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ کرنے نہیں دونگا، اختیارات میرے پاس ہیں، ٹرمپ
قازقستان میں عوامی مقامات پر ’نقاب پہننے‘ پر پابندی عائد
ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، پیوٹن
ترکیہ، گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور میگزین ایڈیٹر گرفتار
چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا
ایرانی صدر کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان
شیخ حسینہ واجد کو عدالت نے سزا سنا دی
غزہ میں فائر بندی کے لیے ثالثی ممالک سے موصولہ تجاویز زیر غور ہیں : حماس
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
انٹرنیشنل ایئرلائن پر سائبر حملہ، لاکھوں صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری
امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرلیا، روس کا خیرمقدم
حماس کا غزہ سے غداری کرنے والے یاسرابوشباب کو سرینڈر کرنے کا حکم
روس کا خوف، ڈنمارک میں خواتین کے لیے بھی لازمی فوجی سروس کا آغاز
وقت آ گیا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے:اسرائیلی وزیر انصاف