Entertainment

طلاق کی افواہیں: ابھیشیک ایشوریا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل

طلاق کی افواہیں: ابھیشیک ایشوریا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل

بالی وڈ کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے دوران دونوں کی ایک ساتھ وائرل ویڈیو نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پیج سے لی گئی ہے جس میں ایشوریا اور ابھیشیک کو بیٹی کے ہمراہ دبئی ائیر پورٹ پر ایک ساتھ خوش دیکھا گیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں ابھیشیک اور ایشوریا کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ائیر پورٹ پر کھڑی بسوں میں چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہوں کے درمیان سامنے آنے والی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ ویڈیو ابھی کی ہے یا پرانی۔ وائرل ویڈیو پر جہاں ابھیشیک اور ایشوریا کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہورہے ہیں وہیں چند مداح اس ویڈیو کو پرانا قرار دے رہے ہیں کیوں کہ مداحوں کا کہنا ہے کہ آرادھیا کا ویڈیو میں موجود ہیئر اسٹائل پرانا ہے، ان کا موجودہ ہیئر اسٹائل ایسا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ابھیشیک ایشوریا کی علیحدگی کی افواہیں کئی عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم ان قیاس آرائیوں پر دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم ابھیشیک بچن حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران صحافیوں کو شادی کی انگوٹھی دکھا کر واضح کرچکے ہیں کہ وہ تاحال شادی شدہ ہیں۔ بالی وڈ جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت عروج پر آئی تھیں جب مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کے فوٹو شوٹ میں بچن خاندان کو ایشوریا رائے اور آرادھیا کے بغیر دیکھا گیا۔ دوسری جانب ایشوریا بھی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکیلے پہنچی تھیں جس سے اداکاروں کے درمیان دوری کی خبروں نے جنم لیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments