میڈرڈ : مراکش سے ہزاروں تارکین وطن اسپین کے شہر سیوٹا میں غیرقانونی طور پر اچانک داخل ہوگئے، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 افراد مارے گئے۔ برطانوی میڈیا رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے سرحدی شہر فنیدیق میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 3 ہزار سے زائد تارکین وطن نے سمندر اور زمینی راستے سے سرحد عبور کی اور ہسپانوی علاقے سیوٹا میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی سخت کارروائی کے بعد بیشتر افراد کو روک دیا گیا۔ واقعے کے بعد مقامی حکام نے ہسپانوی حکومت سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیوٹا اور میلیلا شمالی افریقہ میں اسپین کے دو خودمختار علاقے ہیں اور یہی یورپی یونین کی افریقہ کے ساتھ واحد زمینی سرحدیں ہیں، جہاں وقتاً فوقتاً تارکین وطن کی جانب سے یورپ پہنچنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ کارروائی کے دوران مراکشی حکام نے سرحدی گزرگاہوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے واٹر کینن گاڑیاں تعینات کیں اور سرحد کی جانب بڑھنے والے افراد کو پیچھے دھکیلا۔ اس دوران جھڑپوں میں ایک بس سمیت کم از کم 7 گاڑیاں نذرِ آتش ہوئیں۔ تارکین وطن میں خواتین اور بچوں سمیت مراکش اور صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے، جنہوں نے بار بار سرحد پار کرنے کی کوشش جاری رکھی۔ دوسری جانب ایک مراکشی خاتون 23 سالہ فاطمہ محلی نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر اور دو بیٹیوں کے ساتھ سیوٹا جانا چاہتی تھیں لیکن ان کے شوہر علی الصبح سمندر کے راستے تیر کر سرحد پار کرنے کی کوشش کے لیے روانہ ہوگئے جبکہ وہ خود بچوں سمیت سرحد پر پھنس گئی ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پیدل سرحد عبور کرنا چاہتی تھیں مگر راستہ بند ہونے کے باعث اب واپس مراکش بھی نہیں جا سکتیں۔ یاد رہے کہ اسپین کی سوشلسٹ حکومت یورپ میں تارکین وطن کے حوالے سے نسبتاً نرم پالیسی رکھتی ہے اور حال ہی میں تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، جس کے بعد درخواستوں کی تعداد اس ہدف سے بھی دوگنی ہوگئی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments