نئی دہلی : کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ نازیبا ریمارکس کے الزام میں طالبہ رُچیکا شرما کے خلاف درج زیرو ایف آئی آر کو بے بنیاد اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والا طلبہ احتجاج مکمل طور پر جمہوری اور آئینی تھا۔ پارٹی کے ترجمان سوربھ داس نے کہا کہ رُچیکا شرما کے خلاف مقدمہ محض ایک ایسے احتجاجی آواز کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، جس نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف ہونے والے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ نے اپنے آئینی حق کے تحت احتجاج کیا تھا اور ایف آئی آر کا اندراج بلاجواز ہے۔ پولیس کے مطابق نوئیڈا کے ایک وکیل کی شکایت پر ایکسپریس وے پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر درج کی گئی۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ رُچیکا شرما نے 23 جولائی کو جنتر منتر پر احتجاج کے دوران وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، جس سے آئینی عہدے کے وقار کو نقصان پہنچا، نفرت کو فروغ ملا اور عوامی نظم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ بھارتی نیایا سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 352، 353(1) اور 356(1) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس منیشا سنگھ نے تصدیق کی کہ یہ زیرو ایف آئی آر ہے، جسے مزید تحقیقات کے لیے نئی دہلی منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ زیرو ایف آئی آر کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ دائرۂ اختیار کی وجہ سے مقدمہ درج کرنے میں تاخیر نہ ہو اور بعد میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو منتقل کر دیا جائے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments