جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور کئی سالوں سے علیحدہ رہ رہی ان کی اہلیہ پایل عبداللہ کا 17 سال پرانا ازدواجی رشتہ باضابطہ طور پر ختم ہونے جا رہا ہے۔ دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی رضامندی سے طلاق لینے اور ایک دوسرے کے خلاف درج تمام زیر التوا قانونی مقدمات واپس لینے کی اطلاع دیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے کو نمٹانے کی بات کہی ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آلوک آرادھے کی بنچ کے سامنے سماعت کے دوران دونوں فریقوں کی نمائندگی کر رہے سینئر وکیل کپل سبل نے بنچ کو بتایا کہ میاں بیوی نے اپنے باہمی اختلافات کو مکمل طور پر حل کر لیا ہے۔ سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ ’’دونوں نے آزادی کو اپنا لیا ہے۔ دونوں نے باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 142 کا استعمال کرتے ہوئے 22 جولائی کو درخواست دائر کی ہے۔‘‘ اس پر جسٹس نرسمہا نے کہا کہ عدالت اب سمجھوتے کی شرائط کے مطابق مناسب حکم جاری کر کے اس معاملے کو نمٹا دے گی۔ قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ اور پایل کی ملاقات دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں کام کرنے کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد 1994 میں دونوں کی شادی ہوئی۔ اس شادی سے ان کے 2 بیٹے، ظہیر اور ضمیر ہیں۔ تاہم، 2009 سے ہی دونوں الگ رہنے لگے تھے اور 2011 میں عمر عبداللہ نے عوامی طور پر 17 سال پرانے اس ازدواجی رشتے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ عمر عبداللہ نے سب سے پہلے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ لیکن 2016 میں فیملی کورٹ نے الزامات کو مبہم قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کر دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ دسمبر 2023 میں دہلی ہائی کورٹ نے بھی فیملی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور عمر عبداللہ کو پایل کو 1.5 لاکھ روپے ماہانہ نان نفقہ اور بیٹے کی تعلیم کے لیے 60,000 روپے ماہانہ ادا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کو عمر عبداللہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے معاملے کو ثالثی کے لیے بھیجے جانے کے بعد دونوں فریقوں نے تمام قانونی لڑائیوں کو ختم کر کے باہمی رضامندی سے باوقار طریقے سے علیحدگی اختیار کرنے کا راستہ منتخب کیا ہے۔ اب 32 سال قبل ہوئی یہ شادی ایک طرح سے مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ 15 سال دونوں ساتھ رہے، اور پھر 2011 میں عوامی طور پر علیحدگی کا اعلان ہوا جب ازدواجی زندگی کے 17 سال ہو چکے تھے۔ اس کے بعد مزید 15 سال ایک دوسرے پر الزامات اور قانونی لڑائیوں میں گزر گئے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments