Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

آئی بی افسر انکت شرما قتل کیس میں طاہر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

نئی دہلی: آئی بی افسر انکت شرما قتل کیس میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جج نے کہا کہ یہ بہت سنگین واقعہ ہے۔ انکت شرما کو بے دردی سے قتل کیا گیا، ان کی لاش کو جانور کی طرح چھوڑ دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اس واقعہ نے معاشرے کو چونکا دیا۔ جس انداز میں یہ سارا واقعہ سامنے آیا اس نے معاشرے کو سوچنے پر مجبور کیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ جرم انتہائی سفاکانہ ہے۔ اس سے قبل 13 جولائی کو عدالت نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو مجرم قرار دیا تھا اور چھ دیگر کو بری کر دیا تھا۔ طاہر حسین کے علاوہ مقدمے میں سزا پانے والے ملزمان میں ناظم، قاسم، انس اور جاوید شامل ہیں۔ بری ہونے والے دیگر ملزمان میں حسین عرف ملاجی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظر عرف موسی شامل ہیں۔ طاہر حسین نے سزا ملنے کے بعد اپنا پہلا رد عمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انصاف ہائی کورٹ سے ملے گا۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اس معاملے میں 3 جون 2020 کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔ کرائم برانچ کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 اور 25 فروری 2020 کو طاہر حسین نے چاند باغ پلیا کے قریب اپنے گھر اور مسجد سے ایک ہجوم کی قیادت کی اور اسے فرقہ وارانہ موڑ دیا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ انکت شرما کے قتل کی سازش رچی گئی تھی۔ انکت شرما کو طاہر حسین کی قیادت میں ہجوم نے خاص طور پر نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ کھجوری خاص کے علاقے میں طاہر حسین کے گھر کے باہر پیش آیا۔ شرما کے قتل کے بعد ہجوم نے اس کی لاش کو نالے میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق کچھ لوگ لاش کو نالے میں پھینک رہے تھے۔ انکت شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں کو تیز دھار ہتھیار سے 51 وار کے زخم ملے۔ طاہر حسین عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق کونسلر ہیں جنہیں ایک عدالت نے دہلی فسادات اور انٹیلی جنس بیورو کے افسر انکت شرما کے قتل میں مجرم قرار دیا تھا۔ فسادات کیس میں ان کا نام سامنے آنے کے بعد انہیں عام آدمی پارٹی نے معطل کر دیا تھا۔ وہ ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments