افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بنگلا دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا۔
افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 نومبر اور دوسرا 13 نومبر سے شروع ہوگا۔
بعدازاں افغانستان، زمبابوے اور بنگلادیش کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ جو 17 سے 23 اکتوبر تک ہوگی۔
ون ڈے سیریز کے بعد افغانستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اکتوبر، 29 اکتوبر اور یکم نومبر کو ہوں گے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بنگلا دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments