Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکہ نے 27 ایرانی فضائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

Admin
By Admin
Sep 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE KA BADA ELAAN, BJP KI TANA SHAHI NA RUKI TOH DELHI MEIN KARENGI DHARNA

امریکہ نے 27 ایرانی فضائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
امریکہ نے 27 ایرانی فضائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں — September 08, 2026
امریکی محکمۂ خزانہ نے منگل کے روز ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور چند دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام ایران کی معیشت کو مزید عالمی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب تہران اور اس کے اتحادی گروہوں کی جانب سے آبنائے ہرمز اور آس پاس کے علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت کیے گئے اس تازہ اقدام میں ان تمام ایرانی فضائی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اس سے قبل امریکی پابندیوں کی زد میں نہیں آئی تھیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایرانی حکومت کو مالی سہارا فراہم کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آج ہم نے اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو اب بھی ماہان ایئر کی حمایت کر رہی ہیں۔

ماہان ایئر ایران کی نجی فضائی کمپنیوں میں شامل ہے اور ماضی میں بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کر چکی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کے مالی وسائل تک رسائی کو محدود کرنا ہے اور ان کمپنیوں کو نشانہ بنانا ہے جو ایرانی فضائی کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیوں میں معاونت کر رہی ہیں۔

امریکی محکمۂ خزانہ نے منگل کے روز ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور چند دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام ایران کی معیشت کو مزید عالمی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی کوششوں...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn