Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

'کاکروچ' پارٹی قیادت میرے ساتھ': محمد جنید نے دراڑ کی افواہوں کے درمیان وضاحت کی،

نئی دہلی: جنتر منتر پر احتجاج کا ایک نمایاں چہرہ اور 'کاکروچ جنتا پارٹی' ) کے رضاکار محمد جنید نے تنظیم اور اس کی قیادت کے ساتھ کسی بھی قسم کے اختلافات کی قیاس آرائیوں کو سراسر مسترد کر دیا ہے۔ جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں جنید نے اپنے حامیوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ "جھوٹی افواہوں" پر بالکل دھیان نہ دیں، اور واضح کیا کہ 'کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب، پارٹی کی جانب سے بھی یہ بیان سامنے آیا ہے کہ جنید کو تمام ممکنہ قانونی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ احتجاج کے اختتام پر پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں نے رضاکاروں کے ایک اجتماع میں مختصر شرکت بھی کی۔ واضح رہے کہ غازی آباد کے رہائشی محمد جنید نے دہلی میں احتجاج کے دوران مظاہرین کے لیے مفت کھانے اور پینے کے پانی کا انتظام کیا تھا۔ 'کاکروچ جنتا پارٹی کی ترجمان اور قانونی مشیر رتنا سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ہم تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غلط معلومات اور نفرت پھیلانے سے گریز کریں۔ جنید کی رہائش گاہ پر جو بھی انتظامی یا پولیس کارروائی ہوئی تھی، اس کا فوری طور پر ازالہ کر دیا گیا ہے۔" رتنا سنگھ کا یہ بیان جنید کے ان الزامات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ احتجاج میں شامل ہونے کی پاداش میں غازی آباد پولیس نے ان کے اہلخانہ کو حراست میں لیا جبکہ میرٹھ میں ان کے رشتہ داروں کو بھی ہراساں کیا گیا۔ ہفتے کے روز احتجاج ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ایسی پوسٹس گردش کرنے لگی تھیں جن میں جنید اور پارٹی قیادت کے درمیان ان بن کے دعوے کیے جا رہے تھے۔ بعض پوسٹس میں یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ جنید کو دھرمیندر پردھان کے استعفے کا جشن منانے والی تقریب سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ ابھیجیت ڈپکے اب ان کی کالز کا جواب نہیں دے رہے۔ تاہم، محمد جنید اور پارٹی ترجمان کے حالیہ بیانات نے ان تمام قیاس آرائیوں پر مکمل طور پرمسترد کر دیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments