واشنگٹن: ایران کی جانب سے ایک نئی امریکہ مخالف پروپیگنڈا ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ کو براہِ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں ایرانی حکومت کے حامیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا گیا ہے۔ 'میلانیا ٹرمپ کو کہاں نشانہ بنانا ہے؟' کے عنوان سے جاری کی گئی اس ویڈیو میں خاتونِ اول کی تصاویر، ان کا موٹرسائیکل کا قافلہ اور نیویارک شہر کی مختلف سائٹس دکھائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان مشہور اور برانڈڈ اسٹورز کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے جہاں میلانیا اکثر شاپنگ کے لیے جاتی ہیں۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میلانیا کی شاپنگ سرگرمیاں دنیا بھر کے 'آزادی پسندوں' کی مہم کے لیے آسان ہدف ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس میں لباس کو ایک ایسے زہریلے کیمیکل سے آلودہ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بھی تجویز کیا گیا ہے جو انسان کے اعصابی نظام کو فلج یا تباہ کر سکتا ہے۔ ویڈیو کے اختتام پر صدر ٹرمپ کے 20 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ کو بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا: "یہ تو صرف شروعات ہے۔ بیرن ٹرمپ، ہمارا انتظار کریں۔" فی الوقت امریکی خاتونِ اول کے دفتر (ایسٹ ونگ) اور سیکرٹ سروس کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ خاتونِ اول اور بیرن ٹرمپ دونوں کو سیکرٹ سروس کی 24 گھنٹے سخت سیکیورٹی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس، نیویارک میں ٹرمپ ٹاور، بیڈ منسٹر گولف کلب اور فلوریڈا میں مار-اے-لاگو اسٹیٹ سمیت ٹرمپ کی تمام رہائش گاہوں کی سیکیورٹی انتہائ سخت کر دی گئی ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی اور فوجی تنازع کے بعد سے ٹرمپ کا خاندان مسلسل ایرانی دھمکیوں کی زد میں ہے۔ گزشتہ ہفتے تہران کے متعدد مقامات پر صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور ان کے تمام بچوں (ڈان جونیئر، ایوانکا، ایرک، ٹفنی اور بیرن) کی تصاویر کے ساتھ بل بورڈز آویزاں کیے گئے تھے جن پر "خون کے بدلے خون" تحریر تھا۔ اسی اثنا میں میلانیا ٹرمپ رواں ماہ متعدد عمومی اور سرکاری تقریبات میں نظر نہیں آئیں۔ وہ حال ہی میں منعقدہ وائٹ ہاؤس پریس کورسپانڈنٹس ڈنر میں بھی غیر حاضر تھیں۔ تاہم ان کے قریب ذرائع نے 'نیویارک پوسٹ' کو بتایا کہ وہ اپنی کچھ پیشگی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں ان کی غیر حاضری کا سیکیورٹی خدشات سے تعلق نہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حکومت اور ان کے حامی ان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں ہیں۔ یہ تمام تر صورتِ حال ایک امریکی-اسرائیلی مشترکہ آپریشن کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ایرانی قیادت کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments