Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

علمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی، برینٹ خام تیل کی قیمت 86.89 ڈالر فی بیرل ہو گئی

علمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی، برینٹ خام تیل کی قیمت 86.89 ڈالر فی بیرل ہو گئی

امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات کی امیدوں کے باعث منگل کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور فی بیرل قیمت ایک ڈالر سے زیادہ گر گئی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل قیمت میں کمی کے بعد 86.89 ڈالر فی بیرل رہا جو 20 جولائی کے بعد کم ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتیں ایک موقع پر 100 ڈالر تک پہنچ گئی تھیں کیونکہ دونوں جانب سے فوجی کارروائیوں اور دھمکیوں میں شدت آ گئی تھی۔ تاہم منگل کے روز عالمی منڈی میں یہ نمایاں کمی امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے بعد سامنے آئی جس سے سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آتی دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایرانی حکومت کی درخواست پر ایران کے خلاف حملے روک دیے گئے ہیں۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر نئی جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوا تو امریکہ دوبارہ کارروائی شروع کر سکتا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments