Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

کرکٹ بورڈ نے جو فیصلہ کیا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا: بابر اعظم

Admin
By Admin
Sep 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

کرکٹ بورڈ نے جو فیصلہ کیا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا: بابر اعظم
کرکٹ بورڈ نے جو فیصلہ کیا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا: بابر اعظم — September 08, 2026
پاکستان ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے جو فیصلہ کیا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔

انگلینڈ کے خلاف لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ایجبسٹن ٹیسٹ سے ٹھیک ایک دن پہلے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے۔

بابر نے تیسرے ٹیسٹ کی ٹیم سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کس کامبینیشن کے ساتھ کھیلنا ہے یہ تقریباً طے کر چکے ہیں۔ ہم کنڈیشنز کے اعتبار سے بہترین ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے سوال پر کپتان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے جو فیصلہ ہے، کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا۔ وہ اس متعلق مزید بہتر بتا سکتے ہیں۔

لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم بولے کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم نے کسی شعبے میں متاثر کن کھیل پیش نہیں کیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درست ہے کہ ہم سیریز ہار چکے ہیں، تاہم خواہش ہے کہ اچھے انداز میں سیریز کا اختتام کریں، لہٰذا بطور ٹیم اچھی اور مثبت کرکٹ کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہیں گے۔

قومی اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے نئے کھلاڑیوں کے سوال پر کپتان بابر اعظم بولے کہ دباؤ نہیں، ان کے لیے خود کو ثابت کرنے کا بہترین اور شاندار موقع ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم تین میچز کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز ہار کر سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے، تاہم وہ اب ایجبسٹن میں وائٹ واش بچانے کی کوشش کرے گی۔

پاکستان ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے جو فیصلہ کیا، سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn