Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

’آپ کی وجہ سے اب سکون سے کھانا کھا سکتے ہیں‘ ملیکہ شیراوت کمشنر کی شکر گزار

Admin
By Admin
Sep 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

’آپ کی وجہ سے اب سکون سے کھانا کھا سکتے ہیں‘ ملیکہ شیراوت کمشنر کی شکر گزار
’آپ کی وجہ سے اب سکون سے کھانا کھا سکتے ہیں‘ ملیکہ شیراوت کمشنر کی شکر گزار — September 20, 2026
بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر تکارام منڈھے سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی وجہ سے اب ہم سکون سے کھانا کھا سکتے ہیں۔

مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر نے مئی 2026 سے ریاست بھر میں کھانے پینے کے کاروبار میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

ایف ڈی اے کے کمشنر گزشتہ چند ہفتوں سے خبروں میں ہیں۔ ریاست میں عوام کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے اور فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیے ان کی کوششوں کو اب اداکارہ ملیکہ شیراوت نے بھی سراہا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اڈلی اور چٹنی کھاتے ہوئے نظر آئیں۔ انہوں نے کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے مراٹھی زبان میں منڈھے کی خدمات کو سراہا اور کہا ان کے کام نے واقعی ایک نمایاں اثر چھوڑا ہے۔ اب میں یہ جانتے ہوئے سکون سے کھانا کھا سکتی ہوں کہ آپ کے سخت قوانین اور آپ کے اصول ہم سب کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔

ملیکہ شیراوت کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایف ڈی اے کمشنر کی زیر قیادت ادارے نے ریاست بھر میں فوڈ بزنسز، ہوٹلوں، ریستورانوں اور گوداموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر تکارام منڈھے سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی وجہ سے اب ہم سکون سے کھانا کھا سکتے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn