Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

’ٹھاکر‘ بمقابلہ ’ڈاکٹر اسٹرینج‘، ایرانی سفارتخانے کا اقوامِ متحدہ پر طنز

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

’ٹھاکر‘ بمقابلہ ’ڈاکٹر اسٹرینج‘، ایرانی سفارتخانے کا اقوامِ متحدہ پر طنز
’ٹھاکر‘ بمقابلہ ’ڈاکٹر اسٹرینج‘، ایرانی سفارتخانے کا اقوامِ متحدہ پر طنز — September 30, 2026
ایران نے اقوامِ متحدہ کی کارکردگی اور عالمی تنازعات کو روکنے میں اس کی ناکامی پر طنز کرنے کے لیے ایک دلچسپ میم شیئر کر دی۔

بھارت میں قائم ایرانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک دلچسپ میم شیئر کی گئی ہے۔

میم میں ایران نے مارول اسٹوڈیوز کے مشہور کردار ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا بھارتی فلم ’شعلے‘ کے معروف کردار ’ٹھاکر بلدیو سنگھ‘ سے موازنہ کر کے اقوامِ متحدہ کی بے بسی کو نشانہ بنایا ہے۔

اس میم میں 2 تصاویر ہیں، پہلی تصویر میں ہالی ووڈ کے سپر ہیرو ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کو دکھایا گیا ہے، جن کے پاس کئی جادوئی ہاتھ موجود ہیں اور اس کے اوپر کیپشن لکھا ہے کہ ’اسکول کی کتابوں کے مطابق اقوامِ متحدہ‘ یعنی کتابوں میں اقوامِ متحدہ کو ایک ایسی طاقت ور تنظیم کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو بیک وقت دنیا بھر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسری تصویر میں بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’شعلے‘ کے کردار ’ٹھاکر‘ کو دکھایا گیا ہے، جن کے دونوں ہاتھ کٹے ہوئے ہیں اور اس تصویر کے اوپر کیپشن دیا گیا ہے ’حقیقت میں اقوامِ متحدہ‘ یعنی عملی طور پر اقوامِ متحدہ کے ہاتھ کٹے ہوئے ہیں اور وہ بڑے عالمی تنازعات کو روکنے میں بالکل بے بس ہے۔

یہ طنزیہ پوسٹ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی اقوامِ متحدہ پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔

حال ہی میں عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں امریکا اور اسرائیل پر اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی مبینہ خلاف ورزیوں پر عالمی ادارے کے ردِعمل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کی واضح مذمت کا مطالبہ کیا تھا۔

ایران نے اقوامِ متحدہ کی کارکردگی اور عالمی تنازعات کو روکنے میں اس کی ناکامی پر طنز کرنے کے لیے ایک دلچسپ میم شیئر کر دی۔ بھارت میں قائم ایرانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا و...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn