خود کو ریاستی پولیس کا ڈی ایس پی بتا کر 5 لاکھ روپے ٹھگی کی کوشش
خود کو ریاستی پولیس کا ڈی ایس پی بتا کر وصولی کرنے کا الزام۔ ایک نوجوان کو دھمکا کر 5 لاکھ روپے وصول کرنے کی کوشش کا الزام سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں جنوبی کولکاتا کے کالی گھاٹ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس نے راہل رائے نامی اس فرضی پولیس افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شکایت کنندہ اور ملزم دونوں کالی گھاٹ علاقے کے رہنے والے ہیں۔ اسی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کے جاننے والے بھی تھے۔ الزام ہے کہ راہل خود کو ریاستی پولیس کا ڈی ایس پی بتاتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ اپنا فرضی سرکاری شناختی کارڈ بھی دکھاتا تھا۔
حال ہی میں شکایت کنندہ کچھ مسائل میں پھنس گئے تھے۔ راہل پر اعتماد کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ذاتی معاملات اس کے ساتھ شیئر کیے۔ الزام ہے کہ اسی معلومات کو بنیاد بنا کر راہل نے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ شکایت کنندہ کی ذاتی اور خفیہ معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا دینے کی دھمکی دے کر راہل اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
خوف کے باعث شکایت کنندہ نوجوان نے گزشتہ 27 ستمبر کو 10 ہزار روپے اور 28 ستمبر کو مزید 2 ہزار روپے دیے۔ اس کے باوجود باقی رقم دینے کے لیے دباو¿ ڈالا جا رہا تھا۔
اس کے بعد شکایت کنندہ کو شک ہوا۔ چھان بین کرنے پر انہیں معلوم ہوا کہ راہل دراصل ایک فرضی پولیس افسر ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کالی گھاٹ تھانے میں شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق، منگل کی علی الصبح چھاپہ مار کر راہل کو گرفتار کر لیا گیا۔
خود کو ریاستی پولیس کا ڈی ایس پی بتا کر 5 لاکھ روپے ٹھگی کی کوشش...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments