بدلتے بنگال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے گوماتا کی پوجا! اقبال، افضل نے بھی لیا حصہ
بدلتے بنگال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ گﺅ پوجا۔ اس پوجا میں اقبال اور افضل نے بھی حصہ لیا۔اتر پردیش اور راجستھان کی طرز پر منگل کو شمالی 24 پرگنہ کے ڈنلپ واقع ایشور مندر میں رنگا رنگ گﺅ پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ وہاں ایک گائے کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور روایتی طریقے سے اس کی پوجا کی گئی۔ اسی کے ساتھ بھارت ماتا کی آرتی اور پوجا بھی کی گئی۔ اس تقریب میں راشٹریہ گو رکشا واہنی کی گو سیوا سنگھ کے نمائندے محمد اقبال تیاگی اور مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر علی افضل نے شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق، مذہب کی تفریق کو بھلا کر سماجی اتحاد برقرار رکھنے کے لیے یہ پہل کی گئی ہے۔ آئندہ بھی گو سیوا کے اس پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔ پوجا کی نگرانی کرنے والے ڈنلپ ایشور مندر کے شمالی 24 پرگنہ ضلع صدر سوامی ایشورانند پربھو نے کہا، ”یہ گﺅ پوجا صرف ایک شروعات ہے۔ آنے والی مہالیہ کے موقع پر بھی دو روزہ پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔“ اسی کے ساتھ انہوں نے گائے کی اسمگلنگ روکنے اور قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غیر قانونی مذبح خانے بند کرنے اور سرکاری منظوری سے چلنے والے مذبح خانوں کو قانونی ضوابط کی پابندی کرنے کی اپیل بھی کی۔
ایشورانند نے بتایا کہ گو سیوا سنگھ کی جانب سے گایوں کے علاج کے لیے جدید ترین اسپتال اور گو¿ شالہ تعمیر کرنے کے مطالبے کے ساتھ انتظامیہ کے پاس درخواست پیش کی گئی ہے۔ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے محمد اقبال نے کہا، ”طویل عرصے سے گو سیوا کے کام سے وابستہ رہنے پر مجھے فخر ہے۔ ملک بھر میں گﺅ پوجا کرنے کا تجربہ مجھے حاصل ہے۔“
بدلتے بنگال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے گوماتا کی پوجا! اقبال، افضل نے بھی لیا حصہ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments