ایس آر ایف ٹی آئی معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل، انٹیلی جنس چیف کی قیادت میں ہوگی تفتیش
سچیت رائے فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی) میں ’بیرونی افراد‘ کے حملے کے واقعے کو لے کر مختلف حلقوں میں زوردار بحث جاری ہے۔ اس واقعے کی تفتیش کے لیے اب لال بازار نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ کولکاتا پولیس کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (انٹیلی جنس) کنال اگروال کی قیادت میں یہ ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم میں کولکاتا پولیس کے ڈپٹی کمشنر (ڈیٹیکٹو ڈپارٹمنٹ) سپرشا نیلانگی، سی آئی ڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کوشک گھوش اور کولکاتا پولیس کے اینٹی راو¿ڈی سیکشن کے اسسٹنٹ کمشنر سلیل رائے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایسٹرن سبربن ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمشنر تشار کانتی گھوش اور ڈیٹیکٹو ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر ہیراک دلپتی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
اتوار کو دوپہر تقریباً ایک بجے آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم اکھل بھارتیہ گراہک پنچایت سمیتی کا ایک پروگرام تھا۔ الزام ہے کہ اسی وقت ایس ایف آئی کے ارکان پروگرام کے مقام پر پہنچے۔ منتظمین سے سوال کیا گیا کہ ایک تعلیمی ادارے کے آڈیٹوریم میں یہ پروگرام کیوں منعقد کیا جا رہا ہے؟ ان کا دعویٰ ہے کہ ایس ایف آئی کی جانب سے کسی کی بات سنے بغیر بھارت ماتا اور سوامی وویکانند کی تصاویر اور بینر پھاڑ دیے گئے۔ تاہم طلبہ کا کہنا ہے کہ پہلے تو انہیں اندھیرے میں رکھ کر آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کو پروگرام کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس کے علاوہ الزام ہے کہ منتظمین نے انہیں ’دہشت گرد‘ اور ’بنگلہ دیشی‘ کہہ کر طعنے بھی دیے۔ طلبہ کا دعویٰ ہے کہ اسی کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ ایس ایف آئی کا دعویٰ ہے کہ طالبات بھی اس غصے کا نشانہ بنیں۔ کالج کے احاطے میں ’جے شری رام‘ اور ’جے بھیم‘ کے نعروں کے جواب میں ’آزادی‘ کے نعرے بھی لگائے جانے لگے۔
ایس آر ایف ٹی آئی معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل، انٹیلی جنس چیف کی قیادت میں ہوگی تفتیش...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments