Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اب پانی کی تکلیف مزید برداشت نہیں کرنی پڑے گی، گھاٹل ماسٹر پلان پر وزیر اعلیٰ کا بڑا اعلان

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

اب پانی کی تکلیف مزید برداشت نہیں کرنی پڑے گی، گھاٹل ماسٹر پلان پر وزیر اعلیٰ کا بڑا اعلان
اب پانی کی تکلیف مزید برداشت نہیں کرنی پڑے گی، گھاٹل ماسٹر پلان پر وزیر اعلیٰ کا بڑا اعلان — September 30, 2026
اب پانی کی تکلیف مزید برداشت نہیں کرنی پڑے گی، گھاٹل ماسٹر پلان پر وزیر اعلیٰ کا بڑا اعلان
ہر سال برسات کے موسم میں پانی کی تکلیف اب مزید برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔ آئندہ سال جون تک گھاٹل ماسٹر پلان کا زیادہ تر کام مکمل ہو جائے گا۔ بدھ کو بیرسنگھ گاو¿ں میں کھڑے ہوکر وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے یہ بڑا وعدہ کیا۔ اس روز میٹنگ میں شرکت سے قبل انہوں نے ہیلی کاپٹر سے سیلاب زدہ گھاٹل کا فضائی معائنہ بھی کیا۔
شوبھندو نے کہا، ”اس بار بھی برسات میں گھاٹل زیرِ آب ہے۔ گھاٹل ماسٹر پلان جو گزشتہ دنوں صرف تقریروں تک محدود تھا، اب مرکز اور ریاست 50-50 فیصد رقم فراہم کریں گے۔ آفات سے نمٹنے والی فورس بھی کچھ رقم دے گی۔ ریاست کی جانب سے مجموعی طور پر 1200 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ زمین کے حصول کا کام شروع ہو چکا ہے۔ داس پور اور گھاٹل کے اراکین اسمبلی کام پر نظر رکھیں۔ تاکہ گاو¿ں کے لوگوں کو ہر سال پانی کی تکلیف سے نجات مل سکے۔ پوجا کے بعد کام پوری رفتار سے شروع ہوگا۔ جون تک کام کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔“
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے دریائے گنگا کے کنارے موجود کچے مکانوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔ ریاستی حکومت ہر کچے مکان کے مالک کو 1 لاکھ 80 ہزار روپے دے گی۔ انہوں نے جلد ہی یہ رقم فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اب پانی کی تکلیف مزید برداشت نہیں کرنی پڑے گی، گھاٹل ماسٹر پلان پر وزیر اعلیٰ کا بڑا اعلان...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn