وزیر اعلیٰ کے کٹ آوٹ اور پارٹی کا لوگو پھاڑا گیا! وزیر پورنیما کے دفتر پر شرپسندوں کا ’حملہ‘
وزیر پورنیما چکرورتی کے سینٹرل ایونیو واقع دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ منگل کی دیر رات یہ حملہ کیا گیا۔ بدھ کی صبح بی جے پی کارکنان وہاں پہنچے تو دیکھا کہ پارٹی دفتر کے سامنے لگے بینر اور پوسٹر پھاڑ دیے گئے ہیں۔ دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس واقعے میں پورنیما چکرورتی نے ترنمول کانگریس کے حمایت یافتہ شرپسندوں کی جانب الزام کی انگلی اٹھائی ہے۔ اس واقعے کی شکایت بٹ تلا تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ منگل کی رات تقریباً 2:30 سے 3 بجے کے درمیان سینٹرل ایونیو میں واقع پورنیما چکرورتی کے دفتر پر حملہ کیا گیا۔ بدھ کی صبح بی جے پی کے رہنما اور کارکن دفتر پہنچے تو دیکھا کہ بینر اور پوسٹروں پر موجود بی جے پی کا لوگو کسی تیز دھار چیز سے کاٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری اور وزیر پورنیما چکرورتی کے کٹ آو¿ٹ کے چہروں والے حصے بھی پھاڑ دیے گئے ہیں۔ دفتر میں بھی حملہ کیا گیا۔ اس واقعے سے بی جے پی کارکنان اور حامی پہلے حیران رہ گئے۔ راستے سے گزرنے والے لوگ بھی خوف زدہ ہوگئے۔ فوری طور پر بٹ تلا تھانے کو اطلاع دی گئی۔
شکایت کی بنیاد پر بٹ تلا تھانے کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بی جے پی کارکنان اور وزیر پورنیما چکرورتی کا الزام ہے کہ رات کی تاریکی میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے ترنمول کانگریس کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے یہ کام کیا ہے۔ تاہم یہ کام کس وجہ سے کیا گیا، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ بٹ تلا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے کٹ آوٹ اور پارٹی کا لوگو پھاڑا گیا! وزیر پورنیما کے دفتر پر شرپسندوں کا ’حملہ‘...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments