Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ای ڈی کے بلانے پر اندرانیل سی جی او کمپلکس میں حاضر

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ای ڈی کے بلانے پر اندرانیل سی جی او کمپلکس میں حاضر
ای ڈی کے بلانے پر اندرانیل سی جی او کمپلکس میں حاضر — September 30, 2026
ای ڈی کے بلانے پر اندرانیل سی جی او کمپلکس میں حاضر
ای ڈی کے طلب کرنے پر سابق اطلاعات و ثقافت کے وزیر اندرا نیل سین سی جی او کمپلیکس پہنچے۔ طلبی کے مقررہ وقت سے تقریباً ایک گھنٹے بعد بدھ کو صبح 11 بجے کے قریب انہوں نے حاضری دی۔ درگا پوجا کے پاس چھاپ کر فروخت کرنے کے نام پر کروڑوں روپے کی خرد برد کے معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2021 میں کولکاتا کی درگا پوجا کو یونیسکو کی منظوری حاصل ہوئی تھی۔ اس کے بعد ’ماس آرٹ‘ نامی ایک تنظیم قائم ہوئی۔ اس تنظیم نے خود کو یونیسکو کا ’آفیشل پارٹنر‘ قرار دے کر درگا پوجا کی تشہیر شروع کی۔ پوجا پریکرما کے پاس فروخت کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ لیکن بھاری قیمت پر فروخت کیے جانے والے یہ پاس دراصل جعلی تھے۔ اندرا نیل کی اہلیہ مدھوچھندا سین بھی اس تنظیم سے وابستہ تھیں۔ کولکاتا کی درگا پوجا کے ’پری ویو شو‘ یا پوجا پریکرما کے نام پر یونیسکو کے نام اور لوگو کا غیر قانونی طور پر استعمال کرکے مہنگے داموں انٹری پاس یا ٹکٹ فروخت کیے جاتے تھے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ اس میں تقریباً 50 سے 60 کروڑ روپے کی مالی بدعنوانی ہوئی ہے۔ مرکزی تفتیشی افسران کا خیال ہے کہ مدھوچھندا کا بھی اس معاملے سے تعلق ہے۔
دھوکہ دہی کا شکار ہونے کے بعد جے دیپ مکھرجی نامی ایک شخص نے جون میں بوبازار تھانے میں پریوینشن آف منی لانڈرنگ یعنی مالی خرد برد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ تاہم اس وقت اندرا نیل سین نے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔ اسی شکایت کی بنیاد پر ای ڈی نے کارروائی شروع کی۔ منگل کی صبح ای ڈی کے افسران کئی ٹیموں میں تقسیم ہوکر متعدد مقامات پر تلاشی لینے پہنچے۔ اندرا نیل سین کے قصبہ واقع گھر کے علاوہ ایونٹ مینیجر اریجیت داس گپتا کے پنچسایر واقع گھر پر بھی ای ڈی کے افسران نے تلاشی لی۔ اس کے علاوہ ہندوستھان پارک اور ہائی لینڈ پارک کے پتوں پر بھی تلاشی کی گئی۔ مرکزی فورس کے جوانوں نے ہر گھر کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔
سنگور میں اندرا نیل سین کا ایک باغیچا نما گھر بھی ہے۔ وہاں بھی ای ڈی کے افسران پہنچے۔ مالی بدعنوانی کے اصل ماخذ تک پہنچنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔ اس کے بعد انہیں سی جی او کمپلیکس میں طلب کیا گیا۔ اسی کے مطابق سابق وزیر وہاں حاضر ہوئے۔

ای ڈی کے بلانے پر اندرانیل سی جی او کمپلکس میں حاضر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn