Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیم کو مسلمانوں کے لیے بند

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیم کو مسلمانوں کے لیے بند
فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیم کو مسلمانوں کے لیے بند — September 30, 2026
الخلیل(30 ستمبر 2026): مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجدِ ابراہیمی کو یہودی عید کی تقریبات کے موقع پر مسلمانوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے سیکڑوں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مسجدِ ابراہیمی پر دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فوج نے یہودی تہوار کے نام پر مسجد میں مسلمانوں کے داخلے پر دو روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے، اور اس دوران صرف یہودیوں کو ہی مسجد میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 1994 میں ایک یہودی آبادکار نے اس مسجد میں داخل ہو کر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 29 نمازی شہید ہو گئے تھے۔

مسجدِ ابراہیمی میں حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہم السلام کے مزارات واقع ہیں، اسی وجہ سے یہ مقام مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے مقدس مانی جاتی ہے۔

اس وقت الخلیل شہر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں، جبکہ اس کے برعکس یہاں صرف چند سو غیر قانونی یہودی آبادکار رہائش پذیر ہیں۔

الخلیل(30 ستمبر 2026): مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجدِ ابراہیمی کو یہودی عید کی تقریبات کے موقع پر مسلمانوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر ات...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn