Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

نیویارک: مشرقِ وسطیٰ میں مسلسل بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے بعد برطانوی برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ تقریباً 100.69 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جو کہ گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی مسلسل اضافے کے بعد 91.65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اس ناگہانی اضافے کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے اور یہ گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جمعرات کے روز آبنائے ہرمز سے صرف ایک آئل ٹینکر ہی گزر سکا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا یہ جہاز "نیو جائنٹ” تھا، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا ہوا تھا اور وہ آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ‘ریژاؤ’ کی جانب روانہ ہوا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments