National

سیکورٹی فورسز نے ایک تصادم میں 22 نکسلیوں کو مار گرایا

سیکورٹی فورسز نے ایک تصادم میں 22 نکسلیوں کو مار گرایا

بیجاپور، 7 مئی : چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں کریگٹہ پہاڑی پر جاری 'نکسل مٹاؤ آپریشن' کے سولہویں دن بدھ کو سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک انکاؤنٹر میں 20 سے 22 نکسلیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا۔ ان میں سے اب تک 18 نکسلیوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ ڈرون کیمروں سے لی گئی تصاویر میں بھی نکسلیوں کی نقل و حرکت کی تصدیق ہو رہی ہے۔ چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے آخری گڑھ کریگٹہ کی پہاڑیوں پر جمع ہونے والے نکسلیوں کو سیکورٹی فورسز نے گھیر لیا ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) گیانیندر پرتاپ سنگھ بھی دہلی سے اس آپریشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی) (نکسل آپریشنز) وویکانند سنہا، سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) راکیش اگروال اور بستر کے آئی جی پی سندرراج بھی انکاؤنٹر کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ شام تک فوجی تاریخی کامیابی کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ ڈی آر جی کوبرا، سی آر پی ایف اور ایس ٹی ایف کے بہادر سپاہی نکسلیوں کو ان کے ٹھکانے میں منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ تلنگانہ سرحد پر واقع کریگٹہ پہاڑی کے قریب سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم اب بھی جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر نکسل مخالف آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ بیجاپور ضلع اور اس سے متصل تلنگانہ سرحد میں پچھلے سولہ دنوں سے نکسلائیٹ آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کے تحت بدھ کی صبح سے ہی پولس اور نکسلیوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے۔ چھتیس گڑھ کے پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وویکانند سنہا نے کہا کہ اب تک پولیس نے 18 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، بستر رینج کے آئی جی پی سندرراج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج آپریشن سنکلپ سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ تمام سیکورٹی فورسز محفوظ ہیں اور بستر کے علاقے کو محفوظ اور پرامن رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ چونکہ آپریشن جاری ہے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس وقت مکمل تفصیلات شیئر نہیں کی جا سکتیں۔ مناسب وقت پر، مجاز اہلکار ضروری معلومات کا اشتراک کریں گے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments