ممبئی ، 7 مئی :) آج صبح 7 مئی 2025 کو ہندستانی فضائیہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر آپریشن سندور کے تحت بڑی کارروائی انجام دی، جس میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے۔ اس کارروائی کی کامیابی کی تصدیق ہندوستانی فوج نے ایک پریس کانفرنس میں کی، جس میں گجرات کی کرنل صوفیہ قریشی سمیت دو خاتون افسران نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ کرنل قریشی، جن کا تعلق گجرات کے شہر بڑودرہ سے ہے، اپنی آبائی ریاست کے لیے فخر کا باعث بنی ہیں۔ مہاراجہ سائیاجی راؤ یونیورسٹی کی سائنس فیکلٹی میں ان کے سابق ساتھی ان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ بڑودرہ میں پیدا ہونے والی کرنل صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج میں ایک نمایاں افسر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے ایم ایس یونیورسٹی سے 1992 سے 1995 کے درمیان بی ایس سی اور 1995 سے 1997 کے دوران ایم ایس سی بایو کیمسٹری میں مکمل کیا۔ ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ان کے اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس میں ان کی لگن اور قربانیوں پر مبنی سفر کی تفصیلات پیش کیں۔ ان کے بھائی محمد سنجے قریشی نے کہا کہ "میرے دادا اور والد دونوں نے ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دیں، اور صوفیہ نے اس ورثے کو جاری رکھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ صوفیہ نے کیندریہ ودیالیہ سے تعلیم حاصل کی، ایم ایس یونیورسٹی سے گریجویشن اور پی ایچ ڈی کا کورس ورک مکمل کیا، اور وہاں اسسٹنٹ لیکچرر کے طور پر بھی کام کیا۔ محمد سنجے قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کی دوسری بہن سائنا قریشی بھی فوج میں شامل ہونا چاہتی تھیں لیکن کم وزن کے باعث کوالیفائی نہ کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی کے دوران صوفیہ نے ہندوستانی فوج کے شارٹ سروس کمیشن کا اشتہار دیکھا، جو خواتین کو عارضی کمیشن کی پیشکش کر رہا تھا۔ اگرچہ انہیں پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں صرف ایک سال باقی تھا، انہوں نے اسے چھوڑ کر فوج میں شامل ہونے اور قوم کی خدمت کا فیصلہ کیا۔ ان کے والد تاج الدین قریشی نے اپنی بیٹی کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہندو یا مسلمان ہونے سے پہلے ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ میری بیٹی نے ہمیشہ ملک کی خدمت کا خواب دیکھا تھا، اور آج ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس نے وہ خواب پورا کر دیا ہے۔" فی الوقت کرنل کے طور پر خدمات انجام دے رہی صوفیہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت ٹیم انڈیا کی کمان سنبھال رہی ہیں، اور انہیں اس کے اہم ٹرینرز میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا امن مشن 2006 میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن سے شروع ہوا تھا اور گزشتہ 6 برسوں سے وہ پیس کیپنگ آپریشنز میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوفیہ کی شادی میکانائزڈ انفنٹری کے ایک میجر سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔ اگرچہ انہوں نے آرمی میں شامل ہونے سے قبل پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد سے فوجی خدمت ان کی اصل پہچان بن گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی نے پونے میں منعقدہ 18 ممالک پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق "فورس 18" میں 40 رکنی ہندوستانی فوج کے دستے کی قیادت کر کے تاریخ رقم کی۔ وہ اس کثیر القومی ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی واحد خاتون فوجی افسر کے طور پر بھی ابھریں۔ کرنل صوفیہ کے دادا بھی ہندوستانی فوج کا حصہ تھے اور وہ فوج میں مزہبی تعلیم دیا کرتے تھے-
Source: uni urdu news
ہندستان و پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے ؟ کیا ہوگا جو ایسا ہوا ؟ الجزیرہ کی ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ
سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع، سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ
آپریشن سندور کے بعد پاکستان میں خوف و ہراس، جموں و کشمیر کے پنچھ میں کی شدید گولہ باری، ہریانہ کے فوجی دنیش کمار شہید
آپریشن سیندور‘ کے بعد ہندوپاک میں کشیدگی عروج پر، پیراملٹری فورس کی چھٹیاں رد
نقدی تنازعہ معاملہ میں برے پھنسے جسٹس یشونت ورما، سپریم کورٹ کی کمیٹی نے صحیح پایا الزام
کیا پاکستان آپریشن سندور کے بعد جوابی کارروائی کر سکتا ہے؟ دفاعی ماہرین کی رائے جانئے
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی
آپریشن سندور: فرانس نے 'دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ' میں ہندستان کی حمایت کی
پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این
'اگر پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکے تو حاضر ہوں'، آپریشن سندور کے بعد تیج پرتاپ یادو کا جذباتی بیان
’’اگر ہندستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سعودی وزیر کا غیر اعلانیہ دورہ دہلی
ہندستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا