National

مسلمان اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے: محمودمدنی

مسلمان اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے: محمودمدنی

سہارنپور، 7 مئی : جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے مجلس شوریٰ کے رکن مولانا محمود مدنی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندستان کی طرف سے کی گئی فوجی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک، تمام مذاہب کے لوگ اور خاص طور پر مسلمان اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ بدھ کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں مدنی نے کہا کہ اگر پاکستان نے ملک پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہم واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اعلان کرتے ہیں کہ بھارت ہمارا ملک ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہماری قومی اور آئینی ذمہ داری ہے۔کیونکہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ حب الوطنی، امن اور اتحاد کا پیغام دیا ہے اور آج جب ہماری سرحدیں خطرے میں ہیں، ہم اپنی افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہم ملک میں اتحاد، صبر اور قربانی کے جذبے کو ہر سطح پر فروغ دیں گے۔ ہم بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ دشمن کی ہر جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ہم اپنے ملک کے دشمنوں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہر ہندوستانی ہر قیمت پر اتحاد کے ساتھ اپنے ملک کی حفاظت کرے گا۔

Source: uni urdu news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments