National

اتراکھنڈ میں گنگوتری روڈ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ,6 لوگوں کی موت

اتراکھنڈ میں گنگوتری روڈ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ,6 لوگوں کی موت

دہرادون، 8 مئی: اتراکھنڈ کے دہرادون سے اترکاشی ضلع کے تحت واقع شری گنگوتری دھام یاترا پر عقیدت مندوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت کل سات افراد سوار تھے۔ جن میں سے چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک مسافر محفوظ ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے کمانڈنٹ، آئی پی ایس ارپن یدوونشی نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 8:50 بجے گنگنانی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملی۔ اس پر پوسٹ بھٹواڑی سے ہیڈ کانسٹیبل نوین کمار کی قیادت میں فوری طور پر ایک ٹیم روانہ کی گئی جبکہ پوسٹ اجیلی سے سب انسپکٹر پشکر جینا کی قیادت میں ایک اور ٹیم روانہ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھٹواڑی نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ ہیلی کاپٹر تقریباً 200 سے 250 میٹر گہری کھائی میں گرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے جائے حادثہ پر بیس بناکر کھائی میں اتر نے کا ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل 7 افراد سوار تھے۔ جس میں 1 پائلٹ اور 6 مسافر شامل ہیں۔ جس میں پائلٹ رابن سنگھ سمیت کل چھ لوگوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک مسافر محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر ایرو ٹرانس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کا تھا۔ جس کا رجسٹریشن نمبرویٹی اوایکس ایف ہے۔ ہیلی کاپٹر سہستردھارا ہیلی پیڈ، دہرادون سے کھرسالی ہیلی پیڈ کی پرواز پر تھا۔ جہاں سے انہیں گنگوتری جانا تھا۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ اترکاشی کے گنگنانی کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں کچھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر راحت اور بچاؤ کے کام کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ خدا آنجہانی کو سکون عطاکرےاور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور حادثے کی تحقیقات کی جائیں۔ اس سلسلے میں میں مسلسل حکام سے رابطے میں ہوں اور ہر صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments