National

سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

نئی دہلی، 22 مئی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اور پانچ دیگر کے خلاف جموں و کشمیر میں کیرو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے جڑے مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی۔ یہ چارج شیٹ ایسے وقت میں داخل کی گئی ہے جب مسٹر ملک اسپتال میں داخل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسٹر ملک کے علاوہ جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ان میں ان کا پرسنل اسسٹنٹ بھی شامل ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے سال 2022 میں اس معاملے کی جانچ شروع کی تھی اور کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے ۔ مسٹر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس منصوبے کی منظوری کے لیے رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔ دریں اثنا، مسٹر ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل ہیں اور بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments