National

صدر نے مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں کو چھ کیرتی چکر اور 33 شوریہ چکر سے نوازا

صدر نے مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں کو چھ کیرتی چکر اور 33 شوریہ چکر سے نوازا

نئی دہلی، 22 مئی: صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو یہاں دفاعی ایوارڈ کی تقریب میں مسلح افواج، مرکزی پولیس دستوں اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو بہادری اور بے مثال ہمت کے لیے چھ کیرتی چکر اور 33 شوریہ چکر سے نوازا۔راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں دیئے گئے کل ایوارڈز میں سے چار کیرتی چکر اور سات شوریہ چکر کو بعد از مرگ دیا گیا۔ گیلنٹری ایوارڈز ان ہیروز کو دئیے جاتے ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنا فرض ادا کرتے ہوئے بے مثال جرات اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی مرکزی وزیر اور سینئر فوجی افسران موجود تھے ۔یہ اعزاز جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں انسداد دہشت گردی آپریشنز سے متعلق مختلف آپریشنز کے دوران بہادری کے لیے دیے گئے ۔ ان کارروائیوں کے دوران خوفناک دہشت گرد ہلاک اور پکڑے گئے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ہندستانی بحریہ کے افسران نے بحری قزاقی کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کی جس کے نتیجے میں قزاقوں سے ہتھیار ڈلوائے اور یرغمالیوں کی بازیابی کی، نیز جلتے ہوئے آئل ٹینکر پر آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران بہادری کا مظاہرہ کیا۔ہندستانی فضائیہ کے ایوارڈ یافتہ افراد نے خطرناک حالات میں انتہائی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو شہری علاقوں سے دور رکھ کر بچایا تاکہ جان و مال کے کسی نقصان سے بچا جا سکے ۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسران نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں مختلف آپریشنز میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران ماو¿نواز باغی پکڑے گئے اور ہتھیار برآمد ہوئے ۔

Source: Uni News

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments