National

ایران پر اسرائیلی حملے قابل مذمت، ہندوستان کو کشیدگی ختم کرنے میں پیش قدمی کرنی چاہئے:کانگریس

ایران پر اسرائیلی حملے قابل مذمت، ہندوستان کو کشیدگی ختم کرنے میں پیش قدمی کرنی چاہئے:کانگریس

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمان اور جنرل سیکریٹری انچارج رابطہ عامہ جے رام رمیش نے ایران میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری اور ٹارگٹڈ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جس کے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی، چاہے وہ فضائی حملوں کی صورت میں ہو یا خفیہ قتل کے ذریعے، مشرقِ وسطیٰ میں مزید عدم استحکام پیدا کر رہی ہے اور مستقبل کے سنگین تنازع کی بنیاد ڈال رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس پارٹی کا یہ مستقل مؤقف ہے کہ کسی بھی کشیدگی یا اختلاف کا واحد پائیدار حل پرتشدد کارروائی نہیں بلکہ سفارت کاری، بات چیت اور بین الاقوامی تعاون ہے۔ ان کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ جیسے حساس خطے میں فوجی کشمکش کی شدت ایک بڑے جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، جو انسانی اور معاشی لحاظ سے تباہ کن اثرات مرتب کرے گی۔ جے رام رمیش نے ہندوستان کے اس منفرد مقام پر بھی روشنی ڈالی جو اسے مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ان کے مطابق، ہندوستان کے ایران کے ساتھ صدیوں پرانے ثقافتی و تمدنی روابط ہیں، جبکہ حالیہ عشروں میں اسرائیل کے ساتھ اس کے اسٹریٹجک تعلقات بھی بڑھے ہیں۔ اس لیے ہندوستان کو نہ صرف اخلاقی بلکہ سفارتی لحاظ سے بھی اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments