National

احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 31 افراد کے ڈی این اے نمونے میچ ہوئے

احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 31 افراد کے ڈی این اے نمونے میچ ہوئے

احمد آباد، 15 جون : گجرات میں احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 31 افراد کے ڈی این اے نمونے میچ کر گئے ہیں اور اب تک کل 12 لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ احمد آباد سول اسپتال کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رجنیش پٹیل نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی گئی شناختی مہم میں جن لاشوں کے ڈی این اے نمونے میچ کر گئے ہیں انہیں احترام کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کل 31 افراد کے ڈی این اے کے نمونے میچ ہو چکے ہیں اور 12 لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مہلوک کے خاندان کے لیے الگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں ایک سینئر افسر، پولیس اہلکار اور ایک پیشہ ور کونسلر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی171 ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ طیارے میں 242 افراد سوار تھے جن میں سے 230 مسافر اور 12 عملے کے ارکان تھے۔ اس حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments