ممبئی، 14 جون:) ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا (یو بی ٹی) نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو آرمی ڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے کے امریکی فیصلے کے تناظر میں سخت تنقید کی۔ پارٹی کے ترجمان‘ سامنا’میں شائع ہونے والے ایک سخت اداریے میں اس اقدام کو 'بڑی ‘سفارتی ناکامی’ اور 'دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ‘ہندستان کی توہین’ قرار دیا گیا ہے ۔ اداریے میں امریکہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی مبینہ حمایت پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ہندستان کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ اس نے اس دعوت کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔یہ مضمون جنرل منیر کی ہندووں کو کھلے عام گالی دینے کی تاریخ پر روشنی ڈالتا ہے ، اور سوال کرتا ہے کہ بی جے پی کے ہندوتوا کے حامی اس اعزاز کے باوجود کیسے خاموش رہ سکتے ہیں۔ سامنا نے اس معاملہ پر خاموشی سے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "منیر کو خصوصی طور پر مدعو کرکے ، امریکہ نے ہندستان کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ، یہ سب مودی کی نگرانی میں ہو رہا ہے ، اگر کوئی کہے کہ مودی حکومت کے 11 سال ضائع ہو گئے ، تو اس میں غلط کیا ہے ؟" اداریے میں یاد دلایا گیا کہ کس طرح اسامہ بن لادن کو امریکی افواج کے ہاتھوں مارے جانے سے پہلے پاکستان کی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پناہ دی تھی، اس کے باوجود اب امریکہ اسی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے سربراہ کو سرکاری طور پر تسلیم کر رہا ہے ۔
Source: uni news
کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 لوگوں کی موت
جی- 7میں دہشت گردی کا معاملہ اٹھائیں گے: مودی
امیٹھی میں سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، ایک زخمی
احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 31 افراد کے ڈی این اے نمونے میچ ہوئے
آپریشن کاگر کے خلاف ماؤ نوازوں کا 20 جون کو آندھرا اور تلنگانہ میں بند کا اعلان
امریکہ کی جانب سے پاک آرمی چیف کو دعوت سفارتی دھچکا : سامنا
مہاگٹھ بندھن کا بہار میں کوئی مستقبل نہیں: جے ڈی یو
ایئر انڈیا متاثرین کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا
مدھیہ پردیش میں چار نکسلی مارے گئے ، آپریشن جاری: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو
اسرائیل-ایران جنگ کا اثر عالمی بازار پر، وال اسٹریٹ میں بڑی گراوٹ، تیل کی قیمتوں میں اُچھال
ہندوستان میں کووڈ کے نئے ویرینٹ نے پکڑی رفتار، 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 269 نئے کیسز درج
احمد آباد ہوائی حادثے کی جگہ سے 265 افراد کی لاشیں برآمد
آسام کے فساد زدہ دھوبری میں رات میں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری
احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری تک پہنچ گیا، وہاں موجود پرندے اور کتّے خاک میں تبدیل!